لاہور نیوز کے رپورٹر فیاض چوہان کی ڈھال بن گئے، وکلا کے نرغے سے نکالا

Last Updated On 12 December,2019 10:23 am

لاہور: ( روزنامہ دنیا ) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان پر وکلا کے حملے کے دوران لاہور نیوز کے رپورٹر نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں گاڑی تک بحفاظت پہنچایا۔

لاہور نیوز کے رپورٹر سرفراز خان نے صوبائی وزیر کو بچانے میں اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کو اپنی بانہوں کے حصار میں لے لیا اور وکلا کے حملوں سے صوبائی وزیراطلاعات کو دیر تک بچاتے رہے، آخر کار وہ صوبائی وزیر فیاض چوہان کو وکلا کے نرغے سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔

فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس میں صحافی سرفراز خان کی جانب سے ان کو بچائے جانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔ سرفراز خان نے دنیا میڈیا گروپ کا نام روشن کیا جس پر صحافی حلقوں نے بھی پیغامات دئیے۔ پی ٹی آئی کے حلقوں او ر سوشل میڈیا پر بھی دنیا میڈیا گروپ کے رپورٹر سرفراز خان کی بہادری اور دلیری پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
 

Advertisement