وزیراعظم عمران خان کا برطانوی اور کینیڈین ہم منصبوں سے رابطہ، انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد

Last Updated On 13 December,2019 11:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹسن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے دونوں رہنماؤں کو حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کینیڈین ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہنا تھا کہ جسٹن تروڈو کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

عمران خان نے جسٹن ٹروڈو کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور وہاں کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا اور مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کے فوری خاتمہ پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو پرامن طریقہ سے حل کرنا اور وہاں چار ماہ سے جاری تنائو کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کو انتخابات میں کامیابی پر یہ مبارکباد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں دی۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم پاکستان نے اپنے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت برطانیہ کے ساتھ باہمی تعاون جاری رکھنے کا خواہاں ہے اور ہم برطانوی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ میں وزیراعظم بورس جانسن کو برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیابی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے مابین تعاون آگے بڑھانے کا منتظر ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی بورس جانسن کو برطانوی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد