راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ابو ظہبی پہنچ گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ، ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق یو اے ای مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید کی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
COAS arrived Abu Dhabi, UAE. Called on His Highness Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan, Deputy Supreme Commander of the UAE Armed Forces, Crown Prince of Abu Dhabi. Regional security environment and matters of mutual interests discussed. pic.twitter.com/egQaTm4zFv
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 14, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور شیخ محمد بن زید النیہان کے درمیان ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
متحدہ عرب #امارات کے مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر اور ابو ظہبی کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن زاید
— UAE Embassy PK (@uaeembassyisb) December 14, 2019
آل نہیان نے #پاکستانی افواج کے سربراہ جناب جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں فوجی اور دفاعی شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا pic.twitter.com/65IuKKMg5R