پاک فوج کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی: آئی ایس پی آر

Last Updated On 19 December,2019 05:31 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج مکمل طور پر تیار ہیں، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی یا جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اشتعال انگیز ہے، ایل او سی پر کشیدگی بڑھا کر شہریت ترمیمی بل کیخلاف احتجاج سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

 

 

Advertisement