بنوں: بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، مظاہرین کا پاور ہاؤس پر دھاوا، پتھراؤ، گیٹ توڑ دیا

Last Updated On 21 December,2019 03:37 pm

بنوں: (دنیا نیوز) بنوں کے علاقے بکاخیل اور مہمند خیل میں بجلی بندش کے خلاف مشتعل مظاہرین نے بنوں پاور ہاؤس پر دھاوا بول دیا۔

مظاہرین نے پاور ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا، پتھراؤ سے اے سی کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، مشتعل مظاہرین اور حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے مظاہرین منتشر ہو گئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے بجلی غائب ہے، علاقہ مکینوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ حکام نے بجلی کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا تو اس سے زیادہ سخت احتجاج کریں گے۔