وزیراعظم عمران خان 27 دسمبر کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Last Updated On 22 December,2019 07:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کو کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ وہ شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان جمعہ کو دورہ کراچی کے دوران گورنر ہاؤس میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم کراچی میں شہری مسائل اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیں گے۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم کراچی میں پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقات بھی کریں گے، جس میں پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق امور پر بریفنگ دی جائے گی۔