گجرات: طلبا گروپ کی لڑائی شدت اختیار کر گئی، فائرنگ سے خوف و ہراس

Last Updated On 24 December,2019 03:53 pm

گجرات: (دنیا نیوز) گجرات میں طلبا گروپ کی لڑائی شدت اختیار کر گئی، سٹوڈنٹس کی فائرنگ اور توڑ پھوڑ سے خوف وہراس پھیل گیا۔

زمیندارہ کالج کے طلباء نے اپنے مخالف گروپ کے لڑکوں کی گاڑی روک کر توڑ پھوڑ کی، اسلحہ اور ڈنڈے لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ طلباء گروپ دن بھر اسلحہ لیکر سڑکوں پر دندناتے رہے، پولیس کچھ نہیں کرسکی۔

دنیا نیوز کی خبر پر ڈی پی او گجرات نے نوٹس لیا، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے طلبا کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔