چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی، حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس پھر بے نتیجہ ختم

Last Updated On 24 December,2019 08:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی پر حکومت اور اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس پھر بے نتیجہ ختم ہو گیا، 30 دسمبر کو میٹنگ دوبارہ طلب کر لی گئی۔

سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن نے احسن اقبال کی گرفتاری پر واک آؤٹ کیا جبکہ بلاول بھٹو کو نوٹس بھیجنے کے معاملے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

نواز لیگ کے رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت جو کر رہی ہے اچھا نہیں ہے، حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اپوزیشن کی علامتی واک آؤٹ کے بعد دوبارہ اجلاس شروع ہوا۔

اجلاس کے بعد مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان برف بگھلتی نظر آئی، 30 دسمبر کو 3 بجے اجلاس دوبارہ ہوگا، امید ہے آئندہ اجلاس میں معاملہ طے پا جائے گا۔