اہم قانون سازی: خواجہ آصف کا اسیر اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنیکا مطالبہ

Last Updated On 03 January,2020 02:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے مسلح افواج کے قوانین میں ترمیم کے موقع پر گرفتار ایم این ایز کو ایوان میں لانے کا مطالبہ کر دیا۔

خواجہ آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی آرمی ایکٹ سمیت تینوں سروسز کے قوانین میں ترمیم ہونے جا رہی ہے، اس موقع پر سینئر اراکین کی غیر موجودگی زیادتی ہوگی، سپیکر قومی اسمبلی اسیر اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں، اس اہم موقع پر خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کی ایوان میں موجودگی ضروری ہے، ایوان میں حق رائے دہی سے اسیر رہنماؤں کو محروم نہ کیا جائے۔