نواز شریف نے جلد بازی میں قانونی ترمیم منظور کروانے کی مخالفت کر دی

Last Updated On 03 January,2020 10:35 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نواز شریف نے جلد بازی میں قانونی ترمیم منظور کروانے کی مخالفت کر دی۔ انہون نے کہا جلد بازی میں منظوری سے پارلیمنٹ کے ربڑ سٹیمپ ہونے کا تاثر جائیگا۔

نواز شریف نے بل کی منظوری کے حوالے سے 15 جنوری تک شیڈول دے دیا۔ سابق وزیراعظم نے خواجہ آصف کو پارلیمانی پارٹی میں ان کے خط سے تمام اراکین کو آگاہ کرنے کو بھی کہا ہے۔ معاملے پر مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پارلیمنٹ سے منظور ہو جائے گا۔

ادھر پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی نے ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے جلد بازی پر تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا۔

مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا بھی اجلاس ہوا جس میں اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ نے شرکت کی۔ لندن میں موجود نون لیگ کی پارٹی قیادت نے پارٹی اراکین کو بل پر حکومت سے تعاون کی ہدایت کی۔ حکومتی وفد بھی اپوزیشن لیڈر کے چیمبر گیا اور آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر حمایت مانگی۔
 

Advertisement