ایرانی جنرل سلیمانی کی ہلاکت سے خطے کا امن خراب ہوگا، شیریں مزاری

Last Updated On 03 January,2020 06:28 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے امریکی حملے میں ایرانی کمانڈر کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت سے خطے کا امن خراب ہوگا۔

شیریں مزاری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر مستحکم خطے میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، امریکی حملے کو ایران نے جنگ کا عمل قرار دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت سے خطے میں فوجی طاقت میں تیزی آئے گی۔

شیریں مزاری نے لکھا کہ برک مین شپ خطرناک حکمت عملی ہے۔ سلامتی کونسل کو کشیدہ صورتحال میں کمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Advertisement