گوشواروں میں تضادات، الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو طلب کر لیا

Last Updated On 09 January,2020 06:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشواروں میں تضادات پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو طلب کر لیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کرت ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلاول بھٹو کے اثاثوں کی تفصیلات میں تضادات کی نشاندہی کی تھی جبکہ ان کو کئی بار یاد دہانی کے خطوط کے بھی بھجوائے گئے تھے۔
 

Advertisement