لاہور ایئرپورٹ، پرواز اترنے کے دوران 2 ایئرہوسٹس گر کرزخمی، ہسپتال منتقل

Last Updated On 12 January,2020 09:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران 2 ایئرہوسٹس گر کر زخمی ہو گئیں، ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں فضائی میزبانوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تاشقند سے آنے والی پرواز ایچ وائی 463 لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر رہی تھی کہ دو ایئر ہوسٹس توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل کر گر پڑیں۔ واقعے پر طیارے کے پائلٹ نے سول ایوی ایشن کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور پوری صورتحال سے آگاہ کیا، پائلٹ کی اطلاع پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹرز نے فوری طبی امداد فراہم کی۔

ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں فضائی میزبانوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا مزید علاج جاری ہے۔