گورنر سندھ عمران اسماعیل کا ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ

Last Updated On 12 January,2020 03:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ فیصلہ کرنے سے پہلے وفاقی حکومت سے رابطہ کر لیتے۔ دوسری جانب وزیر تعلیم شفقت محمود نے امید ظاہر کی کہ ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف کے اتحاد کا حصہ رہے گی۔

خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے اعلان پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے رابطہ کر لیا، انہوں نے وفاق میں اتحادی جماعت سے شکوہ کیا کہ وزارت چھوڑنے کے اعلان سے پہلے حکومت سے رابطہ ہی کر لیتے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے تحفظات مل بیٹھ کر حل کر لیے جائیں گے، حکومت مضبوط ہے، مجھے یقین ہے ایم کیو ایم ہمارے اتحاد کا حصہ رہے گی۔ (ن) لیگ کوخواب آ رہا ہے کہ 2020 میں انتخابات ہوں گے۔

ادھر وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فروغ نسیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی، فیصل واوڈا نے فروغ نسیم کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کروائی۔
 

Advertisement