ایم کیو ایم پاکستان نے "آدھا سندھ تمہارا، آدھا ہمارا" کا نیا نعرہ لگا دیا

Last Updated On 28 April,2019 01:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے "آدھا سندھ تمہارا، آدھا ہمارا" کا نیا نعرہ لگا دیا ہے۔ متحدہ رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کو تقسیم کر چکی ہے۔

کراچی کے جناح گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان نے اعلان کیا کہ اب لاڑکانہ کی کوئی بات نہیں مانی جائے گی۔ آٹھارہویں ترمیم کے نام پر اجارا داری قبول نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کو تقسیم کر چکی ہے، متحدہ نے تو آج صرف اعلان کیا ہے۔ خواجہ اظہار نے وارننگ دی کہ مہاجر قوم چٹان ثابت ہو گی۔

اس موقع پر فیصل سبزواری بھی خاموش نہ رہے، بولے کہ متحدہ کو ختم کرنے کے دعوے دار دیکھ لیں، یہ پارٹی موجود ہے۔
 

Advertisement