سہاروں پر کھڑی حکومت بنیادی طور پر ناکام ہو چکی ہے، قمر زمان کائرہ

Last Updated On 12 January,2020 09:12 pm

منڈی بہاء الدین: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اتحادی اور عوام حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔ لوگوں کے دباؤ پر اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں ہیں۔

قمر زمان کائرہ کا منڈی بہاء الدین میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نیب کا لوگوں کے بازو مروڑ کر وفاداریاں تبدیل کرنے کا اختیار ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چند بیانات دینے سے خارجہ پالیسی نہیں چلتی، ملک کو فعال خارجہ پالیسی کی ضرورت ہے۔ حکومت نے کشمیر کا مقدمہ جیسے لڑا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ سہاروں پر کھڑی حکومت بنیادی طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ حکومت کے اتحادی اور عوام اس سے تنگ آ چکے ہیں۔ لوگوں کے دباؤ پر اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑے ہونے کو تیار نہیں ہیں۔