بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی متحرک

Last Updated On 20 January,2020 10:51 am

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے مسلم لیگ ن کےرہنما ا ور کونسلر ملک صفدر علی سے ملاقات کی ، ملک صفدر علی کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

اس موقع پر میاں اسلم اقبال کا کہا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ھے،ہم نعرے نہیں عوام کی حقیقی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ 16 ماہ میں عوام کی بے لوث خدمت کی ھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے لئے ایسےبےمثال فلاحی پروگرام شروع کئے ہیں جنکی ماضی میں مثال نہیں ملتی،عوامی خدمت کا سفر کسی صورت رکے گا نہیں،ہمارا ھر قدم عوام کی فلاح کے لئے اٹھ رھا ھے،عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کا سفر طے کرینگے اور نیا پاکستان کی منزل حاصل کرینگے،پاکستان تحریک انصاف کے عوامی خدمت کے ایجنڈے سے پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے. 

Advertisement