کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، چین کی یقین دہانی

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، چین کی یقین دہانی

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستانی ہم منصب کو مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کے حملے پر بریف کرتے ہوئے حکومت کے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وانگ ژی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا وائرس کے حوالے سی چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے۔ چینی حکومت پاکستانی کمیونٹی کی ہر ممکن مدد کرتے ہوئے اپنے شہریوں کی طرح سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی بالخصوص چین میں زیر تعلیم طلبہ کو اس وبا سے بچانے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے چینی حکام کی کاوشوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں مقیم پاکستانی کمیونٹی بالخصوص پاکستانی طلبہ کو خصوصی توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری عوام اور حکومت اس مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ کھڑی ہے۔