گندم بحران: ذمہ داروں کیخلاف کریک ڈاؤن، سمگلنگ میں ملوث 7 کسٹمز افسران برطرف

Last Updated On 02 February,2020 06:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے گندم بحران کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے سمگلنگ میں ملوث 7 کسٹمز افسران کو برطرف کر دیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق برطرف کئے جانے والوں میں 4 کلیکٹرز، ایڈیشنل کلیکٹرز اور ڈپٹی کمشنرز بھی شامل ہیں۔ کسٹم افسران کی طورخم اور چمن کسٹم سٹیشنز پر آپریشن نگرانی کی ذمہ داری تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسمٹم افسران نے بغیر تصدیق رعایتی سرٹیفیکیٹ جاری کیے اور کمپیوٹرائزڈ سسٹم کی بجائے مینوئل اندراج کیا۔ حکومت نے مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔