سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس

Last Updated On 07 February,2020 06:26 pm

مینگورہ: (دنیا نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 290 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح‌ میں 4.2 شدت کا زلزلہ، عوام میں‌ خوف و ہراس

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کی 3 جنوری کو بھی سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے‌ محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کا مرکز پاک، افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔
 

Advertisement