پاکستان کے عظیم دوست طیب اردوان کے دورے کی تصویری جھلکیاں

Last Updated On 14 February,2020 10:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے۔ ان کی دورہ پاکستان کے دوران مصروفیات کیا مصروفیات رہیں؟ تصویروں میں دیکھتے ہیں۔

اسلام آباد آمد پر ترک صدر کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نور خان ایئربیس پر وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے اراکین نے خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر بچوں نے معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کئے

وزیراعظم عمران خان نے اپنی روایتی مہمان نوازی کا ایک مرتبہ پھر مظاہرہ کرتے ہوئے خود گاڑی ڈرائیو کی

وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کیلئے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان صدر سلامی کے چبوترے پر گئے۔

اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔

پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے ترک صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور سلامی دی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ترک صدر رجب طیب اردوان، ان کی اہلیہ امینہ اردوان اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا

ایوان صدر پہنچنے پر صدر عارف علوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ بچوں نے ترک صدر کو گلدستے پیش کئے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے بنیادی قومی مفاد کے امور پر باہمی تعاون جاری رکھیں گے


ترک صدر نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، گورنرز، آزاد کشمیر کے صدر، وزیراعظم، سپیکر، غیر ملکی سفیروں اور مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔

رجب طیب ادوان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

ترک خاتون اول نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی حیثیت سے خصوصی شرکت کی۔

ترک صدر نے نماز جمعہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کی

پاکستان اور ترکی کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

وزیراعظم نے ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس کے بعد وہ وفد کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہو گئے۔