ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتی ہیں: رجب طیب اردوان

Last Updated On 14 February,2020 03:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترک صدر نے کہا ہے کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانا چاہتی ہیں، ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، پاکستان کی مہمان نوازی پر شکر گزار ہیں، صدر عارف علوی سے سیر حاصل گفتگو ہوئی، یہ ملاقاتیں اور اجلاس دونوں ممالک کیلئے سود مند ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا ترکی کو بھی معاشی مشکلات کا سامنا تھا، عز م وہمت سے مشکلات پر قابو پایا، ترک حکومت کے اقدامات سے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔

رجب طیب اردوان کا کہنا تھا عمران خان کی زیر قیادت بزنس میں آسانی کیلئے اقدامات کیے گئے، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے آسانیاں پیدا کر رہا ہے، ترکی پر سرکاری قرض 72 سے کم کر کے 32 فیصد پر لائے، پاکستان ترکی کے تجربات سے فائدہ اٹھائے، فلمسازی کے شعبہ میں بھی پاکستان سے تعاون کریں گے، پاکستان کیساتھ دفاعی شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہو رہا ہے۔

ترک صدر نے مزید کہا پاک ترک تجارتی حجم اپنی صلاحیت سے کہیں کم ہے، ہیلتھ کیئر کیلئے دنیا کے لوگ ترکی کا رخ کرتے ہیں، ترکی نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے، مشاہد ہ کیا ہے پاکستان کے لوگ علاج کیلئے مغرب کو ترجیح دیتے ہیں، علاج کیلئے مغرب کو ترجیح دینے کا رجحان بدلنا چاہیئے، ترکی نے جدید ہسپتال تعمیر کیے ہیں، ہیلتھ کیئر کیلئے پاکستانی عوام ترکی آسکتے ہیں۔
 

Advertisement