الکبیر ٹاؤن رائیونڈ روڈ میں مبینہ فراڈ، ایل ڈی اے نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا

Last Updated On 18 February,2020 06:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے الکبیر ٹاؤن رائیونڈ روڈ میں مبینہ فراڈ پر ایل ڈی اے نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا، الکبیر ٹاون انتظامیہ نے خلاف ضابطہ 6 بلاکس میں 13 ہزار سے زائد پلاٹ فروخت کئے۔

ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد نے الکبیر ٹاؤن کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا جس کے بعد وہ فراڈ کی ذاتی طور پر انکوائری کریں گے جبکہ سی ایم پی، ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ ون الکبیر ٹاؤن کے معاملے پر ان کی معاونت کریں گے۔ شعبہ سی ایم پی کی جانب سے خلاف ضابطہ تعمیرات کی رپورٹ بھی جمع کرائی جائے گی۔

الکبیر ٹاؤن کے خلاف مبینہ الزامات کے مطابق انتظامیہ نے خلافِ ضابطہ 6 بلاکس میں 13 ہزار سے زائد پلاٹ فروخت کئے جبکہ ان پلاٹس کی فروخت کیلئے ایل ڈی اے سے منظوری نہیں لی گئی۔