الکبیر ٹاؤن میں اربوں روپے کے فراڈ کا معاملہ، نیب نے سوموٹو ایکشن لے لیا

Last Updated On 18 February,2020 06:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز) الکبیر ٹاؤن میں شہریوں کے ساتھ اربوں روپے کے فراڈ کے معاملے پر نیب لاہور نے سوموٹو ایکشن لے لیا ہے۔

لاہور نیوز نے الکبیر ٹاؤن میں اربوں روپے کے فراڈ کی نشاندہی کی تھی۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے اس میگا سیکنڈل کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

الکبیر ٹاؤن کی کتنی زمین تھی؟ کتنی فروخت ہوئی؟ قومی احتساب بیورو نے ایل ڈی اے سے تمام ریکارڈ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سے منظور شدہ نقشہ اور پلان بھی مانگا جائے گا۔ نیب لاہور نے محکمہ ریونیو سے بھی الکبیر ٹاؤن کی زمین کا ریکارڈ مانگا ہے۔

نیب لاہور اب تک درجنوں ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو انضاف دلوا چکی ہے۔ سوسائٹیوں کے متاثرین میں 3 ارب سے زائد مالیت کے پلاٹ اور پوزیشنز لیٹر بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الکبیر ٹاؤن رائیونڈ روڈ میں مبینہ فراڈ، ایل ڈی اے نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا