بٹگرام: گاڑی گہری کھائی میں جا گری، دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق

Last Updated On 25 February,2020 08:02 pm

بٹگرام: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے باعث دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کے نواحی علاقے تورغر سورال بسی خیل میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔ مسافر گاڑی حادثے میں دو بچوں خاتون سمیت چار مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ سات مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو دوڑ میرہ بی ایچ او منتقل کردیا گیا ،

پولیس کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے، حادثے کا شکار ہونے ہونے والی گاڑی شنگل دار سے تھاکوٹ جارہی تھی کہ راستے میں گہری کھائی میں جاگری۔