لاہور: رائے ونڈ روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 14 February,2020 02:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں رائے ونڈ روڈ پر 2 موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار عبدا لرزاق موقع پر جابحق ہوگیا جبکہ 3 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 افراد راشد اور خرم بھی دم توڑ گئے۔ زخمی صفدر کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

 

Advertisement