چار دن جیل میں نہ گزارنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں، فردوس عاشق اعوان

Last Updated On 28 February,2020 07:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ چار دن جیل میں نہ گزارنے والوں کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ احسن اقبال صاحب معاشی دہشتگرد ایوان فیلڈ کے پرآسائش محل میں لطف اٹھا رہے ہیں۔ ملکی اثاثے گروی رکھ کر قوم کو قرض کی دلدل میں دھکیلنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے لیگی رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال صاحب! چوری پر سینہ زوری کرنے والے عناصر عوام کو مزید گمراہ نہیں کر سکتے۔ حکومت پر سیخ پا ہونے کے بجائے اپنی قیادت کو کوسیں جو ہر بار میدان سے بھاگ جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اختلاف بننے کا خواب دیکھنے والے جان لیں کہ ن لیگ میں ہر اہم عہدہ صرف ‘’خاندان’’ میں ہوتا ہے۔