لاہور: بھاٹی گیٹ کے قریب ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 لڑکے جاں بحق

Last Updated On 01 March,2020 03:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ کے قریب ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 لڑکے جاں بحق ہو گئے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی.

کم عمری میں موٹر سائیکل چلانے کا خوفناک انجام، بھاٹی گیٹ کے قرئب ٹریفک حادثے میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ گوالمنڈی کے رہائشی عمران کا 12 سالہ بیٹا دو دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا کہ بھاٹی گیٹ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا۔ تینوں دوست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ 

جاں بحق ہونے والوں میں ارسلان، احمد اور اختر شامل ہیں۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے ورثا کو اطلاع دے دی۔