کرونا وائرس سے بچاؤ: وزیر اعظم اور مولانا طارق جمیل ہاتھ نہ ملا سکے

Last Updated On 16 March,2020 03:07 pm

اسلام آباد (دنیا نیوز) کرونا وائرس نے جہاں لوگوں کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے پر مجبور کر دیا ہے وہیں لوگ ایک دوسرے سے گلے ملنے اور ہاتھ ملنے سے بھی اجتناب کر رہے ہیں۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے بھی بغیر ہاتھ ملائے نہایت عقیدت کے ساتھ سینے پر ہاتھ رکھ کرمولانا طارق جمیل کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شئیر کی گئی تصاویر کے ساتھ لکھا گیا کہ مصافحہ ہمارے کلچر کا بہت اہم حصہ ہے مگر کرونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے فی الحال اس عمل سے دور رہنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان نے مذہبی اجتماعات پر پابندی کے لیے مولانا طارق جمیل سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ ملاقات میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے مولانا طارق جمیل سے خصوصی دعاؤں کی بھی درخواست کی۔
 

Advertisement