کورونا وائرس: عازمین حج کا تربیتی پروگرام عارضی طور پر معطل

Last Updated On 19 March,2020 01:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے پیش نظر عازمین حج کے تربیتی پروگرام کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔ نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حج 2020 کیلئے انتظامات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حج تربیتی پروگرام کو معطل کرنے کا فیصلہ عازمین حج کی صحت کی حفاظت کے پیش نظر کیا، تمام حاجی کیمپوں کو آگاہ کر دیا گیا، عازمین حج کو مناسک کی آگاہی سوشل میڈیا کے ذریعے دی جا رہی ہے۔

حج انتظامات سے متعلق سعودی عرب سے مسلسل رابطے میں ہیں، کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کی وجہ سے اجتماعات پر پابندی ہے۔