کرونا سے نمٹنے کیلئے چین سے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Last Updated On 29 March,2020 01:06 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کرونا سے نمٹنے کیلئے چین سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا، 15وینٹی لیٹر، این 95ماسک، میڈیکل کی دوسری اشیا شامل ہیں، چیئرمین این ڈی ایم کا کہنا ہے مشکل گھڑی میں ساتھ دینے پر چین کے شکر گزار ہیں۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور تدارک کا مشن، چین کا مشکل گھڑی میں پاکستان کیساتھ بھرپور تعاون، دوستی مضبوط سے مضبوط تر، چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہازاسلام آباد پہنچ گیا۔

چینی سفیر نے سامان چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کے حوالے کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ووہان سے آنیوالی خصوصی پروازمیں تقریبا 6 ٹن سامان بھیجا گیا ہے جس میں 15 وینٹی لیٹرز، این 95 ماسک اور دوسری طبی اشیا شامل ہیں۔

چینی سفیرنے کہا مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔ چین سے اب تک امدادی سامان کے چار جہاز پاکستان پہنچ چکے ہیں، ووہان سے آنیوالا یہ پانچواں امدادی جہاز ہے۔
 

Advertisement