صوبہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 5659، اموات 100 تک پہنچ گئیں

Last Updated On 29 April,2020 07:34 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صوبہ سندھ میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5659 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک 100 افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں اپنی جان کھو چکے ہیں۔

سندھ میں آج کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 8 مزید ہلاکتیں جبکہ 404 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3729 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 4426 مریض زیر علاج جبکہ 3187 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں۔ کراچی میں بیرون ممالک سے 2 پروازیں 505 مسافر لے کر پہنچی ہیں، ان میں سے 69 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 39 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ کاروبا کھول دیا ہے، دکانیں آن لائن کاروبار کیلئے کھل چکی ہیں۔ صوبے میں مزید 2 لیب قائم کر رہے ہیں۔ لاڑکانہ اور کراچی یونیورسٹی میں ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔