برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

Last Updated On 29 April,2020 04:21 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی منگیتر کیری سیمنڈز نے ان کے بیٹے کو جنم دیا ہے۔

یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے لیے گزشتہ چند ہفتے بہت خاصے حیرت انگیز گزرے ہیں، 7 مارچ کو ان کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد پانچ اپریل کو انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

7 اپریل کو بورس جانسن کو انتہائی نگہداشت میں منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں کورونا وائرس کو شکست دی، 27 اپریل سے اپنے کام کی ذمہ داریاں سنبھال لیں جبکہ ٹھیک دو دن بعد یعنی آج 29 اپریل کو ان کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’ بی بی سی‘ کے مطابق وزیر اعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بدھ کی صبح لندن کے ایک ہسپتال میں پیدائش کے بعد کیری سیمنڈز اور نوزائیدہ بچہ دونوں بہت اچھی صحت میں ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور محترمہ سیمنڈز نے این ایچ ایس کی زچگی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم کے لیے بیٹے کی پیدائش بہت اہم موقع ہے۔ خاص طور پر ان دنوں جب ان کی حکومت کو کورونا وائرس جیسے وبائی مرض کا سامنا ہے۔
 

Advertisement