وزیراعظم کا روسی ہم منصب کی جلد صحت یابی کیلئےنیک خواہشات کا اظہار

Last Updated On 02 May,2020 11:16 am

اسلام آباد (دنیا نیوز) -وزیراعظم کا روسی ہم منصب کی جلد صحت یابی کیلئےنیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کوروناکیخلاف جنگ میں روس کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ کوروناوائرس مشترکہ چیلنج ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیراعظم میخائل میشوتن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے اپنا عہدہ عارضی طور پر چھوڑ دیا ہے۔

روسی وزیراعظم نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا مثبت آنے سے آگاہ کیااور اس کے بعد ٹیلی ویڑن پر عوام کو بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ابھی تک دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 33 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔ دوسری طرف روس میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے، جبکہ ایک ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔
 

Advertisement