روزگارپروگرام پورٹل کا افتتاح:’معیشت پر لاک ڈاؤن کے منفی اثرات پڑرہے ہیں‘

Last Updated On 02 May,2020 09:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کےمنفی اثرات معیشت پر اثر اندازہو رہے ہیں، کورونا وائرس کب تک چلے گا نہیں جانتے۔ کم ازکم چھ ماہ یا ایک سال تک ہمیں اسی صورتحال میں رہنا پڑے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے احساس پروگرام کے تحت 3 ہفتےمیں 81 ارب روپے تقسیم کیے۔ رقم نہایت غریب لوگوں میں تقسیم ہوئی۔ احساس کیش پروگرام بہترین منصوبہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے بیروزگار افراد کی مشکلات سے آگاہ ہیں۔ بےروزگارافراداپنانام رجسٹرڈ کرائیں گے۔ کورونا کے باعث بیروزگار افراد کیلئے ویب پورٹل کا اجرا کر رہےہیں۔ بیروزگارافرادصرف اتنابتائیں گےکہ وہ کہاں کام کرتےتھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس ریلیف فنڈ، بے روزگار افراد کیلئے رجسٹریشن کا طریقہ

بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈبےروزگارافرادکو 12 ہزارروپےدیئےجائیں گے۔ عطیات کی رقم جہاں خرچ ہورہی ہےاس کی شفافیت یقینی بنائیں گے۔ ویب پورٹل میں کوروناکی وجہ سے بیروزگاہونےوالےافرادرجسٹرہوسکیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے منفی اثرات معیشت پر اثر انداز ہو رہے ہیں، مستحقین میں تقسیم کی گئی رقم کا آڈٹ کرایا جائے گا۔ عطیات کی رقم جہاں خرچ ہورہی ہےاس کی شفافیت یقینی بنائیں گے، احساس پروگرام کےتحت 3ہفتےمیں 81ارب تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچایا جائے: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیاکورونا کےباعث مشکلات کا شکارہے، ہم نےایک ماہ میں 30 روپے پٹرول کی قیمت کم کی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کسان سمیت عوام کوفائدہ پہنچاناہے۔ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی۔ مشکل حالات کے باوجود عوام کوریلیف دیا۔ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے پردیگراشیا کی قیمتیں بھی کم ہونی چاہئیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جن کے کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو ٹیسٹ آئے ہیں ان کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کرنا چاہیے، شہری گھروں سے باہرنکلتے ہوئے احتیاط کریں۔ عوام احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔ کورونا وائرس کب تک چلے گا نہیں جانتے، کم ازکم چھ ماہ ایک سال تک ہمیں اسی صورتحال میں رہنا پڑے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹائیگرفورس ہریونین کونسل میں ڈیسک بنائے۔ ٹائیگرفورس ہریونین کونسل میں تفصیلات اکٹھی کریں گے، ٹائیگرفورس ویب پورٹل پررجسٹریشن کیلئے لوگوں کی مددکرے، ہمیں خدشہ ہےویب پورٹل پرہرشخص نام رجسٹرنہ کرائے، کوشش ہےمستحقین کوزیادہ سےزیادہ ریلیف فراہم کریں، بے روزگارافراد کے لیے پروگرام سیاست سے بالاترہوگا۔

بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ان حالات میں ٹیکس کلیکشن نیچے چلی گئی ہے، ہم نےاپنی صنعتوں کوچلانےکیلئےان کی مددکرنی ہے۔ حکومت رقم صرف میرٹ کےمطابق دیگی۔

اس موقع پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئر پرسن ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس کفالت پروگرام کےتحت مستحقین میں رقم تقسیم کر رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے جوصورتحال پیداہوئی اس کااندازہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مستحقین کورقم فراہمی کیلئے 3 کیٹیگریزمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان واحد ملک ہےجس نےفوری طورپرامدادکی تقسیم شروع کی۔ ترقی پذیرممالک میں پاکستان پہلاملک جس نےلوگوں جلدریلیف دیا۔ نادرااوراحساس پروگرام کےعملےنےبہت معاونت فراہم کی، پروگرام کے33 فیصد لوگ فیز2 میں ہیں۔
 

Advertisement