کورونا وائرس از خود نوٹس کیس: وزارت صحت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی

Last Updated On 02 May,2020 04:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس از خود نوٹس کیس کی سماعت چار مئی کو سپریم کورٹ میں ہو گئی جس کے لیے وزارت صحت نے اپنی ایک اہم رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسلام اباد میں ایک ارب 30 کروڑ کی لاگت سے نیا آئیسولیشن ہسپتال تعمیر کیا جائیگا۔ آئیسولیشن ہسپتال کی تعمیر کا آغاز 26مارچ سے ہوا، تکمیل 5 مئی تک متوقع ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آئیسولیشن ہسپتال میں مشتبہ مریضوں کے لئے تمام سہولیات موجود ہوں گی۔ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے خصوصی مالی پیکیج کی منظوری دی۔

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کو ایک بنیادی تنخواہ اضافی دی جائے گی۔ وفاقی حکومت نے فرنٹ لائن پرکام کرنے والوں کے لئے شہداءپیکیج کا اعلان بھی کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حاجی کیمپ میں بنایا گئے قرنطینہ سینٹرمیں چین میں پھنسے طلبا کو واپسی پر رکھا جانا تھا۔ حکومت نے بعد میں فیصلہ تبدیل کرکے حاجی کیمپ میں بنکاک اورافریقا سے آنے والےمسافروں کو رکھا۔ حاجی کیمپ کا یہ قرنطینہ سینٹر 24 اپریل کو کامسیٹس یونیورسٹی منتقل کیا گیا۔
 

Advertisement