دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

Last Updated On 02 May,2020 11:39 am

(ویب ڈیسک) کرہ ارض کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ دس لاکھ 82 ہزار افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس نے مزید 739 افراد کی جان لے لی جس کے بعد تعداد 27ہزار510 ہو گئی ہے۔

اسپین میں مزید 281، اٹلی میں 269، فرانس میں 218 افراد کورونا سے ہلاک ہو ئے، برازیل 509، بیلجئم 109، روس 96، ترکی میں 84 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

نیدرلینڈ زمیں کورونا نے مزید 98، سویڈن میں67، ایران میں 63 افراد کی زندگی نگل لی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ قدرتی تھا، تاہم ڈبلیوایچ او نے چین جا کر تحقیقات کی خواہش کا اظہار بھی کر دیا ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے امید ظاہر کی ہے کہ بیجنگ تحقیقات میں شامل ہونے کی دعوت دے گا۔
 

Advertisement