سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس منظور کرلیا

Last Updated On 15 May,2020 03:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس منظور کرلیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کورونا ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر دستخط کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق آرڈیننس کے تحت دکان، مکان، دفتر کے کرایوں کی ادائیگی موخر ہوگی۔ اس سے قبل گورنر سندھ نے سندھ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس پر اعتراض عائد کیا تھا، سندھ حکومت نے اعتراضات دور کر کے آرڈیننس دوبارہ منظوری کیلئے گورنرکو ارسال کیا تھا۔

خیال رہے گورنر سندھ کا اعتراض تھا کہ گیس اور بجلی کا معاملہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار میں آتا ہے، سندھ حکومت نے گیس اور بجلی کی رعایت کا معاملہ آرڈیننس سے خارج کر دیا تھا۔