جمعرات کے روز صوبہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا

Last Updated On 20 May,2020 08:11 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) جمعرات کے روز صوبہ سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صوبہ پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کاکول 09، گڑھی دوپٹہ 04، مری 03 اور بالاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد 47، تربت، موہنجو داڑو، مٹھی اور دادو 46 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی ریکارڈ کی گئی۔