ن لیگ والوں نے نواز شریف کی تصویر خود لیک کی، ڈاکٹر شہباز گل

Last Updated On 31 May,2020 06:20 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کی تصویر خود لیک کرکے بکھرتی ٹوٹتی پارٹی کو بچانے کی ناکام کوشش کی۔

ڈاکٹر شہباز گل کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ حسب عادت مریم صفدر صاحبہ نے جھوٹ بولا، دو زاویوں سے تصویر لیتے ہی شور شروع کر دیا کہ تصویر چھپ کر لی گئی۔ یہ تصویر حسین نواز کے دفتر کے صحن میں لی گئی، کوئی اس جگہ بغیر تلاشی نہیں جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو زاویوں سے تصویر لیتے ہی شور شروع کر دیا کہ اسے چھپ کر لیا گیا۔ وہاں اور کوئی نہیں بیٹھا اور کوئی ان کی اس جگہ جا نہیں سکتا۔ ایک بوڑھے بیمار شخص نے ماسک نہ پہنا کہ تصویر میں پہچانا جائے۔ پارٹی ورکر چچا کی طرف جا رہا ہے، اسی دباؤ کی وجہ سے تصویر خود لیک کی، پھر اسے سو بار ری ٹویٹ کیا۔
 

Advertisement