سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ،6 گن مین جاں بحق

Last Updated On 31 May,2020 11:47 pm

ڈیرہ بگٹی: (دنیا نیوز) یہ افسوسناک حادثہ ضلع لورالائی میں میختر کے قریب پیش آیا۔ گاڑی ٹرک سے جا ٹکرانے سے6 گن میں جاں بحق ہوگئے، تاہم سینیٹر میر سرفراز بگٹی حادثے میں محفوظ رہے۔

اے سی لورالائی کے مطابق سابق وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر سرفراز بگٹی کے قافلے میں شامل گن مینوں کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے کے ساتھ جا ٹکرائی۔

اس افسوسناک حادثے کے نتیجے میں سینیٹر سرفراز بگٹی کے 6 گن مین جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ میختر کے قریب وہار کے علاقے میں پیش آیا۔ سینیٹر سرفراز بگٹی دوسری گاڑی میں سوار تھے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے دو گن مینوں کی لاشیں گاڑی سے نکال لی گئی ہیں۔ دیگر تین گن مینوں کی لاشیں نکالنے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق سرفراز بگٹی کوئٹہ کی جانب ڈیرہ غازی خان سے آ رہے تھے۔
 

Advertisement