کورونا بے قابو: ایک ہی دن میں ریکارڈ 3 ہزار 938 نئے کیسز، مزید 78 افراد جاں بحق

Last Updated On 02 June,2020 07:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا کے متاثرین تیزی سے بڑھنے لگے، ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 76 ہزار 398 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 621 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 938 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 27 ہزار 850، سندھ میں 29 ہزار 647، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار 485، بلوچستان میں 4 ہزار 514، گلگت بلتستان میں 738، اسلام آباد میں 2 ہزار 893 جبکہ آزاد کشمیر میں 271 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 5 لاکھ 77 ہزار 974 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 548 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 27 ہزار 110 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 78 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 621 ہوگئی۔ سندھ میں 503، پنجاب میں 540، خیبر پختونخوا میں 482، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 49 اور اسلام آباد میں 30 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement