سینیٹ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف قرارداد منظور

Last Updated On 05 June,2020 01:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کیخلاف قرارداد منظور کی گئی ہے، عام انتخابات 2018 کی جائزہ رپورٹ اور اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل سینیٹ میں پیش کر دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدار سینیٹ اجلاس میں راجہ ظفر الحق نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف قرار داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا، قرارداد میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے جنرل الیکشن 2018 کی جائزہ رپورٹ اور الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ سینیٹ میں پیش کی، بابر اعوان نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات سے متعلق بل بھی سینیٹ میں پیش کر دیا جبکہ اسٹیل ملز ملازمین کی برطرفی کا معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ طویل اجلاس نہیں چلایا جائے گا، روزانہ دو گھنٹے تک جاری رکھا جائے گا، سینیٹ اجلاس پیر سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔