ہسپتال میں داخل کورونا مریض کی سالگرہ منانے کی خواہش ڈاکٹرز نے پوری کر دی

ہسپتال میں داخل کورونا مریض کی سالگرہ منانے کی خواہش ڈاکٹرز نے پوری کر دی

تفصیلات کے مطابق پشاورکے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج 71 سالہ مریض اسد نوید نے اپنی سالگرہ منانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

اسد نوید کی خواہش پر ڈاکٹروں نے آئی سی یو میں کیک منگوا لیا، بزرگ مریض نے بیڈ پر ہی اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا، ڈاکٹروں نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔