وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور

Last Updated On 09 June,2020 12:10 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کو وفاقی بجٹ کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ ملکی سیاسی، معاشی اور کورونا کی وبائی صورتحال کا جائزہ لے گی، وفاقی کابینہ چینی بحران بارے کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد پر بات کرے گی، کابینہ اقتصادی رابط کمیٹی کے 3 جون کے فیصلوں کی توثیق پر غور کرے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 3 جون کو پاکستان سٹیل ملز کے 9350 ملازمت فارغ کرنے کی سفارش کی تھی، کابینہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی بر طرفی یا ملازمت برقرار کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

کابینہ کو متروکہ وقف املاک میں اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، سٹیبلشمنٹ ڈویژن وفاقی کابینہ کو کنٹریکٹ سے متعلق کارکردگی پر بریفنگ دے گی، کابینہ ایس ایم ای بینک کے صدر، چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری دے گی، سیکٹر ایف 12 اور جی 12 فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کو مختص کرنے کی منظوری دی جائے گی، سوئی ناردرن گیس پائپ لائینز کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی الیکشن کے لئے نامزدگی کی منظوری دے گی۔ ارسا میں جدید ٹیلی کام سسٹم کی تنصیب میں میں خلل کی تحقیقات کرانے کا جائزہ لے گی۔