ترجمان چینی وزارت خارجہ کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، علاج سے متعلق تعاون کی پیشکش

Last Updated On 13 June,2020 04:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لاؤ جیان ژاو نے ٹیلیفون کیا ہے اور علاج سے متعلق حکومت چین کی طرف سے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

شہبازشریف کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لاو جیان ژاو نے ٹیلی فون کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے کورونا پازیٹو ہونے پر بڑی تشویش ہے، جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں ۔۔ ۔

چین کی طرف سے علاج کے پیشکش کرنے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے چین کی حکومت، قیادت اور لاو جیان ژاو کا شکریہ ادا کیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کی فکر مندی اور پیشکش چین کی پاکستان کے عوام سے محبت، عظیم وابستگی اور ہمدردی کا مظہر ہے۔ چین کی یہ محبت، احساس اور وابستگی میرے لئے ہمیشہ سرمایہ افتخار ہے۔
 

Advertisement