وزیراعظم عمران خان کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنیکا حکم

وزیراعظم عمران خان کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنیکا حکم

وزیراعظم عمران خان کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین بھی کر دیا گیا۔ اوگرا نے پیٹرول بحران کی ‏ذمہ داری پیٹرولیم ڈویزن پر عائد کر دی۔

رپورٹ کے مطابق 9 آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جان بوجھ کر بحران پیدا کیا، ڈی جی آئل ‏ڈٓاکٹر شفیع آفریدی اور پٹرولیم ڈویژن افسران اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ‏رہے۔

عمران خان نے کہا کہ پٹرول بحران کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بحران میں ‏ملوث کمپنیوں کے لائسنس معطل اور منسوخ کیے جائیں، تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ‏‏21 دن کا ذخیرہ یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔