بیرون ممالک سے اسلام آباد آنیوالوں کا ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ نہ کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 18 June,2020 03:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرون ممالک سے پاکستان آنے والوں کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ اب ایئر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کرانے اور اس کی رپورٹ آنے تک انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

اسلام آباد پہنچنے کر ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کرانے اور انتظار کی جھنجھٹ ختم ہو گئی ہے۔ سول ایوی ایشن ڈویژن نے بیرون ممالک سے آنے والوں کا ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف اسلام آبادایئرپورٹ پرروزانہ 1 ہزار سے زائد مسافروں کے کورونا ٹیسٹ سیمپل لئے جاتے تھے، اس کے ساتھ ساتھ جڑواں شہروں، کشمیر و گردونواح سے بھی کورونا ٹیسٹ سیمپل این آئی ایچ بھجوائے جاتے تھے۔

این آئی ایچ سے ٹیسٹ رپورٹ کیلئے مسافروں کو 2 سے 4 دن انتظار کرنا پڑتا تھا، بڑی تعداد میں بیرون ممالک سے آنے والوں کو سنبھالنا حکومت کیلئے مشکل تھا، بیرون ممالک سے آنیوالوں کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نیا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔