اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی سفارتخانے نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشتگرد حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد حملے میں جاں بحق اور زخمی افراد کے لیے دعا گو ہیں۔ ہمارا ملک دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
The United States Mission to Pakistan condemns today’s cowardly attack on the #KarachiStockExchange. Our thoughts and prayers are with the victims of the attack. We stand with Pakistan in fighting terrorism and in ensuring the perpetrators face the full measure of justice. pic.twitter.com/Ums1uBA7gM
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) June 29, 2020
خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر اور 3 سیکیورٹی گارڈ شہید جبکہ 3 پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔