اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی احتساب بیورو نے رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔
نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت کو چیلنج کریں گے، راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں، ملزمان کی بریت کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، پیراں غائب ریفرنس میں عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
خیال رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کی درخواست منظور کی۔ عدالت نے ساہیوال ریفرنس میں 10 ملزمان کو بری کیا۔ ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا، ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈی نینس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔